پیرس میں زور دار دھماکہ ،متعدد افراد زخمی

پیرس: فرانس کے دارلحکومت پیرس میں زور دار دھماکہ ہواہے جس کے باعث کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

پیرس کے علاقے 9th ایرون ڈسمنٹ میں واقع ” ری ڈی ٹریوائز‘ عمارت میں ہوا ہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم موقع پرموجود کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور تحقیقات کا آغازکر دیا ہے تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔

دھماکے کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھی لگ گئی ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here