اسرائیل کا دمشق ایئر پورٹ پر حملہ ، دفاعی نظام درہم بر ہم

بیروت:شامی خبر رساں ایجنسی کا کہناہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے دالرحکومت دمشق پر متعدد میزائل فائر کیے ہیں اور شام کے فضائی دفاعی نظام کو درہم برہم کر دیا ہے ۔

نیوز ایجنسی ” ثنائ“ نے ملٹری ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جارحیت کے نتائج صرف دمشق ایئر پورٹ کے ویئر ہاوس تک ہی محدود رہے ہیں ، اسرائیلی جنگی جہازوں کی جانب سے حملہ رات تقریبا 11بج کر 15 منٹ پر کیا گیا تھا ۔

اسرائیلی جہازوں کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں صرف شامی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس میں کسی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے جبکہ مقامی میڈیا نے حملے کی فوٹیج بھی جاری کر دی ہے جس میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائل کی روشنی دکھائی دیتی ہے ۔

اس سے قبل 25 دسمبر کو بھی اسرائیل کی جانب حملے کو رپورٹ کیا گیا تھا جس دوران میزائل حملے میں تین شامی فوجی زخمی ہوئے تھے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here