سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں، حکومتی روئیے کے خلاف حکمت عملی طے کرنے کیلئے سربراہی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ سب کو معلوم ہے عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور اس وقت ایک ڈکٹیٹر طرز کی حکومت مسلط ہے لیکن اپوزیشن کسی قسم کی ڈکٹیشن نہیں لے گی اور نہ ہی آپ کی دھمکیوں سے ڈرے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج سلیکٹڈ وزیراعظم کی تقریر ڈی چوک تقریر سے مختلف نہیں تھی، آج عمران خان کی فاشسٹ اورآمرانہ سوچ سامنے آ گئی جو سمجھتے ہیں کہ پارلیمینٹ ان کو جواب دہ ہے ، عمران خان کو چاہئے کہ وہ پاکستان کا آئین پڑھیں ۔ عمران خان نے پارلیمان میں ہر ہفتے جواب دینے کا اعلان کیا تھا لیکن شہباز شریف کا ایک سوال ہی آپ کو گراں گزر گیا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here