شیخ رشید کی مسلم لیگ کے ساتھ ذاتی لڑائی ہے،فواد چودھری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیب کا ریمانڈ 90دن کاہوتاہے،شہاز شریف سے10دن کا ریمانڈ بھی نہیں ہوا،شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی بنتے ہی سب سے پہلے چیئرمین نیب کو طلب کیا،شیخ رشید کی مسلم لیگ کے ساتھ ذاتی لڑائی ہے۔

وزیراطلاعات فوادچودھری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے اپوزیشن کے بغیر بھی پارلیمنٹ چلا سکتے ہیں، شہبازشریف کو ووٹ کے ذریعے چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹانا ممکن ہے ، بہتر یہی ہے کہ وہ خود ہی مستعفی ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ریمانڈ 90دن کا ہوتاہے،شہاز شریف سے10دن کا ریمانڈ بھی نہیں ہوا،شہباز شریف نے چیئر مین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی بنتے ہی سب سے پہلے چیئرمین نیب کو طلب کیا ، شیخ رشید کی مسلم لیگ کے ساتھ ذاتی لڑائی ہے۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here