15 فروری سے ملک میں مزید بارشوں کا امکان

لاہور:لاہور سمیت ملک بھر میں بارش برسانے والاسسٹم 15 فروری کو پاکستان داخل ہوگا جس سے دوبارہ سردی کی شدت بڑھ جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چار پانچ روز تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے 15اور16فروری کو مغرب کی جانب سے کم ہواوں کے دباو کا سلسلہ پاکستان داخل ہوگا جو بادل برسانے کا باعث بنے گا اورموسم دوبارہ سرد ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here