سانحہ ساہیوال: انصاف کے منتظر لواحقین احتجاج کرنے نکل پڑے

لاہور: سانحہ ساہیوال کے متاثرین انصاف کے حصول کے لیے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے انصاف کی فراہمی میں ناکامی کے بعد سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وہ گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔

مظاہرین میں خلیل اور ذیشان کے ورثاء سمیت محلے داروں کی بڑی تعداد شامل ہے جب کہ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر انصاف کے حصول کے نعرے درج ہیں۔

واضح رہے سانحہ ساہیوال کو کئی روز گرزنے کے باوجود متاثرین کو انصاف نہ مل سکا جب کہ حکومت کی جانب سے کیے گئے وعدے بھی اب تک پورے نہ ہوسکے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here