حکومت جان بوجھ کر آئی ایم ایف سے معاہدہ چھپا رہی ہے،سراج الحق

اسلام آباد: امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اب تک آئی ایم ایف کیساتھ ہونیوالےمعاہدےکوسامنےنہیں لائی،ایسالگتاہےحکومت جان بوجھ کراس معاہدےکوعوام سےچھپارہی ہے۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے  حکومت کے آئی ایم ایف سےمذاکرات پر ردعمل میں کہا کہ ایسالگتاہےحکومت جان بوجھ کراس معاہدےکوعوام سےچھپارہی ہے،حکومت نےآئی ایم ایف کےپاس جانےکیلیےپہلےہی بجلی،گیس،تیل کی قیمتیں بڑھادی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدےکےنتیجےمیں روپےکی قدرمیں مزیدکمی ہوگی اورڈالراوپرجائےگا،حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں،جلیبی کی طرح ہےسارابوجھ عوام پرپڑرہاہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here