حکومت بہت سے شعبوں کو سبسڈی دیتی ہے،میڈیا کو بھی سبسڈی دے،مفتاح اسماعیل

کراچی : سابق وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت بہت سے شعبوں کو سبسڈی دیتی ہے،میڈیا کو بھی سبسڈی دی جائے،آزادی صحافت کو ختم نہ کیا جائے۔

رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نے کراچی میں صحافیوں کے احتجاجی کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں میڈیا اداروں کو اشتہارات کے پیسے فوری ادا کریں،اگلے دو ماہ کے اشتہارات کے پیسے پہلے دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مالکان کو پابند کرے کہ پیسے صحافیوں کو ادا کیے جائیں،حکومت بہت سے شعبوں کو سبسڈی دیتی ہے،میڈیا کو بھی سبسڈی دی جائے، آزادی صحافت کو ختم نہ کیا جائے۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here