” نانی نے خصم کیا ،چھوڑ کر اور برا کیا “

اسلام آباد: تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ شہبازشریف کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ کوہٹانے کا فیصلہ ایسے ہی ہے کہ جیسے ” نانی نے خصم کیا ،چھوڑ کر اور برا کیا “، تحریک انصاف اب تھوک کر چاٹ رہی ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اب شہباز شریف کو چیئر مین پی اے سی سے ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں لیکن بندہ پوچھے کہ تم نے بنایا کیوں تھا ؟ ایک بندے کا احتساب ہورہاہے اور احتساب کرنیوالوں کو طلب کرنے کا اختیاراس کودیدیا گیا،یہ قانون ہی غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اب تھوک کے چاٹ رہی ہے ، یہ کام بالکل ایسے ہی ہے کہ جیسے” نانی نے خصم کیا ،چھوڑ کر اور برا کیا “۔

انہوں نے کہاکہ ن لیگ والے ذہنی تواز ن کھوتے جارہے ہیں، علیمہ خان پر این آر او کا الزام لگانے کیلئے ضروری ہے بندہ انتہائی قسم کا بے شرم اوربے حیا ہو، یہ اس قسم کی بات ہے جس پر تبصرہ کرتے ہوئے شرم آتی ہے اوربدبو آتی ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here