طارق محمود 2013ء سے نااہل قرار،مراعات واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود کو دوہزار تیرہ سے نااہل قرار دے کر دوہزار اٹھارہ تک ملنے والی مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں طارق محمود کے خلاف نااہلی کی درخواست پر  چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا پر مشتمل تین رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے ابتدائی فیصلے میں سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کو دو ہزار تیرہ سے نااہل قرار دے دیا۔ سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کو  دو ہزار اٹھارہ تک کی مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق ایم پی اے میاں طارق محمود نے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہیں کیے،سالانہ گوشواروں میں غلط بیانی کی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here