اعتزاز احسن کی پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کہا جارہا ہے کہ میں پیپلزپارٹی سے اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ پیپلزپارٹی چھوڑ رہا ہوں اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے اور میں اس کا فرد ہوں۔ پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے ہیں مگر وہ پارٹی کے اندر ہی نمٹائے جاتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ کبھی بلاول اور نواز شریف کی ملاقات کی مخالفت نہیں کی۔ میں بھی نواز شریف کے دور میں قید کاٹ چکا ہوں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here