تحريک انصاف اور مودی کی پاليسيوں ميں کوئی فرق نہيں، بلاول بھٹو

چيئرمين پيپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کی نيت پر شک ہے، ان کے کالعدم جماعتوں سے تعلقات رہے ہيں۔ مودی اور ان کی پاليسيز ميں کوئی فرق نہيں۔

چيئرمين پيپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے شہيد بے نظير بھٹو پارک کراچی ميں پودا لگانے کی تقريب میں شرکت کی اور پودا بھی لگایا۔ اس موقع پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی اور تحريک انصاف کی پاليسيوں ميں کوئی فرق نہيں ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر بات کرنے والوں کو ملک دشمن سمجھا جاتا ہے۔

بلاول بھٹو نے بجلی اور گيس کی بڑھتی ہوئی قيمتوں کو عوام کا معاشی قتل عام قرار دے دينے کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کيس کو پنڈی منتقل کرنا غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دے ديا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here