اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ وقت کی ضرورت تھی،وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ وقت کی ضرورت تھی۔ کچھ اسمبلی ممبران کا کم تنخواہ کے باعث  لاہور جیسے شہر میں رہنا مشکل تھا۔

لاہور کے ریس کورس پارک میں صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے وزیراعظم کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت پودا لگایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔ چند ارکان اسمبلی نے کم تنخواہوں کی وجہ سے درپیش مشکلات کا ذکر کیا تھا۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہیں سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تنخواہوں سے ابھی بھی کم ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here