نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں،کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہونگے،شہبازشریف

لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں،حکومت بدترین غفلت کامظاہرہ کررہی ہے،نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دارحکومت اوروزیراعظم ہونگے۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدرن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے ،نوازشریف کی صحت کے معاملے کوحکومت سنجیدگی سے نہیں لے رہی،نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دارحکومت اوروزیراعظم ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کیلئے جو مراعات کا اعلان کیا وہ سمجھ سے بالاتر ہے میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب 10 سال اپنی ذاتی گاڑی استعمال کرتا رہامیں علاج معالجے کیلئے بھی سرکاری پیسے استعمال نہیں کرتاتھا ۔انہوں نے کہا کہ اپنی وزارت اعلیٰ کے10 سال میں ایک دن بھی تنخواہ نہیں لی ۔تمام اخراجات اپنی جیت سے کرتا تھا۔

نوازشریف کی صحت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا ایک سال پہلے دل کا آپریشن ہوا،نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ،حکومت کی سنگین غفلت ہے علاج کی سہولت نہیں دے رہی ۔

شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں،حکومت بدترین غفلت کامظاہرہ کررہی ہے،نوازشریف کو کچھ ہوا تو اس کی ذمے دارحکومت اوروزیراعظم ہونگے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here