ڈر ہے بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کریگا کہ میں نے اسکے کپڑے پھاڑے ہیں،شیخ رشید

کراچی: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈر ہے بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کریگا کہ میں نے اسکے کپڑے پھاڑے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو سمجھا رہا ہوں ، زرداری چور ڈاکو ہے ،لوگ کہتے ہیں بلاول بچہ ہے، بلاول جاو تمہیں معاف کیا،بلاول اگر بچ کر کھیلے تو اچھا ہے ورنہ سیاست میں مارا جائےگا،میں بلاول پر کبھی تنقید نہیں کی لیکن مجھے ڈر ہے کہ بلاول تھانے میں میری شکایت داخل کریگا کہ میں نے اسکے کپڑے پھاڑے ہیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے نے چھ ماہ میں ترقی کی ہے،افسران اور مزدوروں کی محنت سے ریلوے کا محکمہ آگےبڑھ رہا ہے، ریلوے ملازمین کواس ماہ تین ہزاراضافی دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 اپریل کو وزیراعظم چین جائیں گےاور نئے ٹریک کے منصوبے پر دستخط ہوں گے، ریلوے کا محکمہ ترقی کرنے جا رہاہے،نیا ریلوے ٹریک ڈالنے جارہےہیں،سرسید ایکسپریس کا اٹھ سے دس ہزار کا کرایہ مختص کیا ہے،تیس مارچ کو تین بجے جناح ایکسپریس کراچی سے چلے گی، ریلوےکو خسارے سے نکالنے کے لیے جناح ایکسپریس چلے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ریلوے کی زمین کا نقشہ انگریز کا بنایا ہوا ہے، جو قابض ہوگا سامنے آجائے گا، ابھی تک سندھ حکومت نے ڈیزائن اور فزبیلٹی نہیں بنائی،فزبیلٹی اور ڈیزائن بنادیں ہم زمین خالی کرادیں گے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here