نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید

ولنگٹن:نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر عطا الیان بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی کرائسٹ چرچ واقعے میں عطا الیان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عطا الیان نیوزی لینڈ کی قومی فٹسل ٹیم کے گول کیپر تھے جنہوں نے 19 انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جب کہ وہ ساتھ ہی مقامی اسکول کی فٹسل ٹیم کے کوچ بھی تھے اور وہ مین لینڈ کلب سے منسلک تھے۔شہید فٹبالر 2014 میں نیوزی لینڈ کی فٹسل ٹیم کے سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔


 

شہید فٹبالر کا آبائی تعلق فلسطین سے تھا تاہم والدین کی ہجرت کے باعث ان کی پیدائش کویت کی تھی اور ان دنوں وہ سافٹ ایئر کمپنی بھی چلا رہے تھے جب کہ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور ایک ننھی بیٹی شامل ہیں۔

شہید فٹبالر کے ساتھیوں نے کرائسٹ چرچ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے جائے وقوعہ پر پھول رکھ کر اپنے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ عطا الیان کے ساتھی فٹبالر اس موقع پر انہیں یاد کرکے ضبط نہ کرسکے اور زاروقطار روتے رہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here