لاہو رہائیکورٹ،حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت پرغیر معینہ مدت تک ملتوی

لاہور:لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، کازلسٹ میں مقدمہ جسٹس محمد فرخ عرفان خان کی عدالت میں لگا تھا جو کہ مستعفی ہو چکے ہیں،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوجواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی تھی۔

وکیل نیب نے کہا کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے رمضان شوگر مل میں ریفرنس بھی دائر کر دیا ہے،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب میں زیر سماعت انکوائری میں شامل تفتیش ہیں،حمزہ شہباز نیب کے ساتھ تفتیش میں مکمل تعاون کررہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حمزہ شہبازکا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔عدالت نے جج کی عدم دستیابی کے باعث حمزہ شہباز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت پر غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here