تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری عہدے سے مستعفی

لاہور:تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چوہدری نے عہدے سے استعفی دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اعجاز چوہدی نے استعفی دے دیا ہے ،استعفیٰ پارٹی چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی،سیکرٹری جنرل ارشد داد کو بھجوا دیا گیا، اعجاز چودھری کے استعفے میں کارکنوں کے کام نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت کےباوجودکام نہیں ہورہے،اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت کارکنوں کو پنجاب حکومت نظراندازکردیتی ہے، کام نہ ہونےکےباعث شرمندگی کاسامناکرناپڑتاہے، کارکنوں میں بھی مایوسی اوربددلی پھیل رہی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایسےحالات میں اعجاز چودھری کام جاری نہیں رکھ سکتے،انہوں نے استعفیٰ سےوزیراعظم عمران خان کوآگاہ کردیا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here