تحریک انصاف کے ایم این اے راجا خرم نواز سوزوکی ڈرائیوروں کی روزی روٹی کے پیچھے پڑ گئے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا خرم نواز سوزوکی ڈرائیوروں سے الجھ پڑے،سوزوکی روٹ 131کا پرمٹ رکوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے راجا خرم نواز سوزوکی ڈرائیوروں کی روزی روٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں،عوامی سہولت کے لیے فیض آباد سے ترامڑی چوک سوزوکی کو روٹ نمبر 131الاٹ کیا تو راجا خرم نواز نے محکمہ ٹرانسپورٹ پر دبائو بڑھا کر روٹ پرمٹ کینسل کروا دیا۔

عوام کا پاک پرائم نیوز کے توسط وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے ایم این اے راجا خرم نواز کی عوام کو دی گئی سہولت چھیننے کا نوٹس لیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ریلیف نئے پاکستان میں عوام کو مل رہا ہے تو اسے سیاسی بنیادوں پر عوام سے واپس کیوں چھینا جا رہا ہے۔

زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ روٹ نمبر 122 ٹیوٹا ہائی ایس پر راجا خرم نواز کے متعدد رشتہ دار ڈرائیور گاڑی چلا رہے ہیں جن کے کہنے پر راجا خرم نواز نے روٹ نمبر 131 کا پرمٹ کینسل کرا دیا۔

 

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here