کون سی گیدڑسنگھی ہےجس سےمہنگائی کاعوام پراثرنہیں ہوگا؟مصطفی نواز کھوکھر

اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ بتائیں ان کےپاس کون سی گیدڑسنگھی ہےجس سےمہنگائی کاعوام پراثرنہیں ہوگا؟

ترجمان پیپلز پارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس میں بدترین سیاسی مداخلت کی وجہ سےپنجاب کاامن وامان بگڑتاجارہا ہے،9 ماہ میں 3 آئی جی بدل کرعمران خان نےپولیس میں مداخلت کی نئی تاریخ رقم کردی۔

مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے 22سالہ سیاسی بیانیےکے خود ہی بخیےادھیڑ دیے ہیں،عمران خان حکومت نے9ماہ میں معیشت اورادارےتباہ کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسدعمر کہتےہیں کہ اشیاکی قیمتیں بڑھیں گی مگر عوام پر اثر نہیں ہوگا،وزیرخزانہ بتائیں ان کے پاس کون سی گیدڑسنگھی ہےجس سےمہنگائی کاعوام پراثرنہیں ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پرڈالر،گیس،بجلی،پٹرول مہنگا کیا گیا،معاہدے پرعملدرآمد کیلیےگیس،بجلی کی قیمتیں مزیدمہنگی کی جائیں گی،اسدعمر قوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف کی کیاشرائط مان کرآئےہیں،آئی ایم ایف کی شرائط پرملک میں مہنگائی کا نیا سونامی آنےوالا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here