اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کا قلمدان بھی تبدیل کر دیاہے اور انہیں وزارت برائے سائنس و ٹیکنالوجی دے دی گئی ہے جبکہ اس عمر نے کابینہ سے ہی استعفیٰ دیدیا ہے تاہم اب فواد چوہدری نے بھی اس تبدیلی پر خاموشی توڑ دی ہے اور واضح اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے، ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی وزیراعظم کو کہا تھا  ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں ،یہ فیصلہ PM کا ہے کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here