وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف مرزاکیخلاف نیب تحقیقات شروع

اسلام آباد:نیب راولپنڈی نے وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ ذرائع ابلاغ یوسف بیگ مرزا کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ نیب نے یوسف بیگ مرزا کو بار بار ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے والی کمیٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

نیب تحقیقات کررہا ہے یوسف بیگ مرزا 1998، 2003 اور 2010 میں کس طریقہ کار کے تحت ایم ڈی پی ٹی وی تعینات ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق یوسف بیگ مرزا پر 2 ارب روپے سے زائد خورد برد اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے جبکہ نیب نے 1998 اور 2014 کے درمیان یوسف بیگ مرزا کو دیئے گئے فنڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here