چیئرمین نیب کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو نہیں بچاسکتے، ترجمان بلاول بھٹو

اسلام آباد: ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کچھ بھی کرلیں کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو نہیں بچاسکتے، نیب حکومت کاآلہ کارہے،ہمارادعویٰ چیئرمین نیب نےخودسچ ثابت کردیا۔

ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا انٹرویو غیرذمے دارانہ اور متعصبانہ ہے، چیئرمین نیب کی باتیں ان کے عہدے اور تمام قانونی تقاضوں کے منافی ہیں، چيئرمین نيب نےپی پی قیادت کیخلاف بغض ظاہرکرکےغیرجانبداری کھودی۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک جانبدار اور متعصب شخص سے غیرجانبدارانہ اور منصفانہ احتساب کی توقع نہیں، سپریم کورٹ کےایک سابق جج سے اس طرح کے ہتک آمیز بیان کی توقع نہیں تھی،چیئرمین نیب کاآصف زرداری کی خرابی صحت کامذاق اُڑاناغیراخلاقی اورغیرانسانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کیخلاف قانونی راستہ اختیارکرنےکیلیےوکلاءسےمشاورت کرینگے،پہلےبھی جب بلاول بھٹو زرداری نے عوامی سرگرمیاں کیں تو نیب حرکت میں آیا،بلاول بھٹوکےاپوزیشن رہنماؤں سےرابطوں کےوقت ایساانٹرویومعنی خیزہے،جب بھی ہم حکومت کیخلاف متحرک ہوتےہیں نیب ایکشن میں آجاتاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نیب حکومت کاآلہ کارہے،ہمارادعویٰ چیئرمین نیب نےخودسچ ثابت کردیا،پی پی قیادت غریب عوام کو مہنگائی اور لاقانونیت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گی، چیئرمین نیب کچھ بھی کرلیں کٹھ پتلی وزیراعظم اور حکومت کو نہیں بچاسکتے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here