چور اکٹھے ہوجائیں تو سمجھ لو ایماندار تھانیدار آگیا ہے ، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ چور اکٹھے ہوجائیں توسمجھ لو تھانیدار ایماندار آگیاہے ، کرپشن بچانے کیلئے یہ گینگ کی شکل میں مشاور کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کے افطار ڈنر پر ردعمل میں فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ افطار ی کی آڑ میں مک مکا اور چور دروازہ ڈھونڈا جارہاہے ، عمران خان کا بیانیہ درست نکلاکہ یہ دونوں جماعتیں ملی ہوئی ہیں، عمران خان کہتے تھے کہ ان دونوں جماعتوں کا گٹھ جوڑ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سب چور اکٹھے ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے کہ تھانیدار ایماندار آگیاہے،ملکی معیشت کوڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں ،کرپشن بچانے کیلئے یہ گینگ کی شکل میں مشاورت کریں گے ۔

ان کاکہنا تھا کہ آج وفد کو مریم نواز لیڈ کرکے افطار ڈنر میں جارہی ہیں، حمزہ شہباز کا بیانیہ ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا ، ملک کوقرضوں میں ڈبونے والے معیشت کی بحالی کی باتیں کررہے ہیں،آج مریم بلاول کے افطار میں جارہی ہیں، سب چور ایک ایماندار لیڈر کے سامنے اکھٹے ہورہے ہیں ، پاکستانی عوام ابو بچاﺅ افطار ی مسترد کردیں گے ۔

ان کاکہنا تھا کہ عمران خان ملکی استحکام کیلئے پرعزم ہیں ، عمران خان کی قیادت میں منزل کی جانب گامزن ہیں، ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑنے والی نورا کشتی کا اختتام ہوگیاہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here