دوسروں کی بہنیں بیٹیاں جیلوں میں ،علیمہ خان قانون کا تمسخر اڑا کر چلتی بنی ،مریم نواز

لاہور : پاکستان مسلم لیگ کی راہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفوں کی بہنیں بیٹیاں جیلوں حوالاتوں اور جھوٹے و انتقامی مقدمات کی نذر ہو رہی ہیں۔

مریم نواز کا کہناہے کہ صرف ایک مقدس و معصوم بہن علیمہ خان ہے جو اعتراف جرم کر کےبھی بنا کسی ذریعہ معاش کے اربوں کے اثاثے ثابت ہونے پر جرمانہ بھر کر قانون کو کٹہرے میں کھڑا کر کے، اسکا تمسخر اڑا کر کے چلتی بنی ! کیا بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ علیمہ خان بالکل اپنے پاکباز بھائی کی طرح جو نا خاندانی رئیس ہے نا اسکا کوئی معلوم ذریعہ آمدن ہے مگر 300 کنال کے گھر میں شاہانہ زندگی گزارتا ہے اور ہر قانون سے بالاتر ہے۔


 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here