آرمی چیف سے انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا کی ملاقات

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ،13 رکنی وفد میں مدارس کی طالبات بھی تھیں ، آرمی چیف نے کامیاب طلبا کو مبارک باد دی۔

پااک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اتحاد تنظیمات مدارس کے پوزیشن ہولڈرز طلبا نے ملاقات کی ،مدارس کے 13 طلبا کے گروپ میں 4 طالبات بھی شامل تھیں ،مدارس کے ان طلبا نے انٹر میڈیٹ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کیں ۔

آرمی چیف نے طلبا کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور معاشرے کے مفید شہری بننے کیلئے محنت کی تلقین کی ۔آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش کے مثبت اثرات ہونگے ،دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے سے طلبا کو ملازمتوں کے مواقع ملیں گے ۔آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات، والدین اور اساتذہ میں سونیئرز تقسیم کئے ۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here