مریم نواز سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں ہوا، آئی جی جیل خانہ جات

لاہور: انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے کوئی موبائل فون برآمد نہیں ہوا اور نا ہی اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ کو جیل عملہ کیخلاف کوئی شکایت ملی ہے،اس حوالے سے شائع شدہ خبر بے بنیاد ،من گھڑت اور محض پراپیگنڈہ ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ روزوفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاتھا کہ لاہور میں جیل سے ایک صاحبزادی سے موبائل فون پکڑا گیا ہے، پکڑے گئے موبائل سے زبردست معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو لوگ رابطے میں تھے سارے لوگوں سے متعلق موبائل فون میں ریکارڈ موجود ہے۔

شیخ رشید نے اپنے دعوی میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن اس وقت مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here