نو سر باز نیب افسر بن کر پیپلز پارٹی کے راہنماخورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین تک پہنچ گئے

سکھر: نوسرباز قومی احتساب بیورو (نیب) کے افسر بن کر پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے مبینہ فرنٹ مین تک پہنچ گئے۔

گزشتہ شب آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شامل تفتیش انصاف کاٹن فیکٹری پر 3 نوسربازوں نے نیب اہلکاربن کر چھاپہ مارا اور ملازمین سے موبائل فون اور بھاری رقم کا مطالبہ کیا۔

فیکٹری کے ملازم کے پہچاننے پر خود کو نیب افسر کہلوانے والے تینوں ملزمان فرارہوگئے جس کے بعد ملزمان کے خلاف نیب افسرام کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق کیس میں ملوث مرکزی ملزم ثناءاللہ کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 18 ستمبر کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ نیب کی حراست میں ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here