علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنے والوں کے مفاد میں ہے۔مولانا فضل الرحمان الزامات لگا کر لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں ، وہ پہلے دن سے ہی بلیک میلنگ کی سیاست کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا چہرہ پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو گا۔مولانا انتخابات میں ناکامی کا بدلہ پاکستان سے لے رہے ہیں۔۔۔مودی کشمیر میں اور مولاناا فضل الرحمان اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس کا جواب نہ دیا تو قانونی کاروائی کرینگے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سیاست کی ڈوبتی ہوئی ناؤ کو بچانے کیلئے مدرسے کے بچوں کا استعمال کرر ہے ہیں جو کہ بلکل غلط ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here