شہبازشریف آزادی مارچ میں شرکت سےنہیں ہچکچارہے،مولانافضل الرحمان

چنیوٹ : جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف آزادی مارچ میں شرکت سےنہیں ہچکچارہے،آزادی مارچ میں شرکت کےن لیگ اورپی پی کےفیصلےکاخیرمقدم کرتاہوں،آزادی مارچ کاآغاز27اکتوبرکوہی کرینگے۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت ناجائزاورآمرانہ حربےاستعمال کررہی ہے،حکومت نے سرکاری ملازمین کی چھٹیوں تک پابندی لگادی ہے،سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دی جارہی ہیں،حکومت کےاپنےجلسوں میں سرکاری ملازمین شرکت کرتےہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نےکہاتھاکہ مودی کی کامیابی سےکشمیرکامسئلہ حل ہوجائےگا،مہنگائی آسمان کوچھورہی ہے،مہنگائی میں کمی کاکوئی امکان نہیں ہے،تاجروں کےمسائل حل کرنےکی بجائےتشددکیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف آزادی مارچ میں شرکت سےنہیں ہچکچارہے،آزادی مارچ میں شرکت کےن لیگ اورپی پی کےفیصلےکاخیرمقدم کرتاہوں،آزادی مارچ کاآغاز27اکتوبرکوہی کرینگے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here