اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد:احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست مسترد کر دی،تبسم اسحاق ڈارجائیداد تحفے میں ملنے کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکیں،عدالت نے نیب کواسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت دے دی ۔تبسم اسحاق ڈار کی اکاﺅنٹس سے رقوم نکلوانے کی درخواست پر فیصلہ موخرکر دیا گیا جو 13 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا،عدالت نے گھرچھاپے کے دوران بنائی گئی نیب کی ویڈیو فراہمی کی درخواست بھی مستردکردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار نے جائیداد قرقی کو چیلنج کیا تھا۔

احتساب عدالت نے تبسم اسحاق ڈار کی جائیداد قرقی کے حوالے سے درخواست پر فیصلہ سنادیا،عدالت نے اسحاق ڈارکی جائیدادنیلامی روکنے کی درخواست مستردکردی،نیب کواسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کی اجازت مل گئی۔

عدالت نے تبسم اسحاق ڈار کی اکاﺅنٹس سے رقوم نکلوانے کی درخواست پر فیصلہ موخرکردیاجو 13 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ عدالت نے گھرچھاپے کے دوران بنائی گئی نیب کی ویڈیو فراہمی کی درخواست بھی مستردکردی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here