شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور: مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کیلئے قرارداد جمع کروا دی، وزیراعظم عمران خان سے شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں شیخ رشید کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی ہے ،مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے قرارداد جمع کروائی.

قرارداد میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید کو عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے ، سانحہ تیزگام کی شفاف تحقیقات کےلئے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے،وزیر ریلوے شیخ رشید کی موجودگی میں تحقیقات میں مداخلت کا خدشہ ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید سیاسی اثرو رسوخ سے تحقیقات کرنے والے افسران پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ،14ماہ کے دوران ٹرین حادثات میں 110افراد ہلاک ہو چکے ہیں،وزیر ریلوے کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ریلوے سیاسی اکھاڑہ بنا چکا ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here