لوٹ سیل میلہ ، دراز اور نوکیا نے شراکت قائم کر لی ، جدیدموبائل فونز پر بڑی چھوٹ

کراچی:  دراز نے پاکستان میں سب سے بڑے سیل پروگرام کا افتتاح کر دیا ہے ، دراز 11،11 ایک شاندار موقع فراہم کر رہاہے کہ آپ دنیا کے بہترین برانڈز سے اپنی پسند کی اشیاءنہایت ہی کم قیمت پر خرید سکیں ۔ آپ الیکٹرانک ڈیوائسز ،جدید موبائل فونزکے لوازمات ،نئے فیشن اور ڈیزائن کے کپڑے ، صحت اور بیوٹی پروڈاکٹس منتخب کر سکتے ہیں جو کہ ایک ہی چھت کے نیچے فراہم ہوں گی۔

دراز بڑی سیلز متعارف کروانے کی تاریخ رکھتا ہے جو کہ بھاری تعداد میں صارفین کو متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ، ان میں سے ایک ” بگ گرائیڈے “ ہے جس کا افتتاح 2015 میں کیا گیا تھا جو کہ اس وقت سے ہر سال جاری وساری ہے ۔86 فیصد تک چھوٹ کے ساتھ صارفین نے حیران کن حد تک کم قیمت پر اشیاءکی خریداری کا تجربہ حاصل کیا ۔دراز کی جانب سے جولائی 2018 کو موبائل ویک کا بھی افتتاح کیا گیا جس میں صارفین کو 70 فیصد تک چھوٹ دی گئی ۔

درمیانی قیمت کے موبائل فونز سے لے کر فلیگ شپ فونز سمیت متعدد موبائل فون برانڈز نے موبائل ویک میں خصوصی ڈسکاﺅنٹ کے ساتھ اپنے نئے اور جدید موبائل متعارف کروائے ۔اس سال ”درا ز گیارہ گیارہ“ گرینڈ سیل کے دوران ، نوکیا سمارٹ فونز نے ” کو سپانسر“ (co-sponsor) کی حیثیت سے شراکت داری قائم کی ہے تاکہ آپ کو نوکیا موبائل فونز کی وسیع رینج پر بہترین ڈیلز فراہم کی جا سکیں ۔

دراز کی گیا رہ گیا رہ (Daraz 11.11)سیل میں صارفین کیلئے نوکیا 7.2 ، 6.2 ، 3.2 ،2.2 اور ون پلس موبائل فون کم قیمت پر فروخت کیلئے دسیتا ب ہوں گے ۔ نوکیاکے سمارٹ فونز دیگر اینڈرائیڈ فونز سے مختلف اور جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ وقت گزرنے کے ساتھ کارکردگی میں کمی نہیں لاتے بلکہ باقاعدگی سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس سے کارکردگی کو مزید بہتر بناتے چلے جاتے ہیں ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here