نا اہل اور نالائق وزیراعظم کی وجہ سے تمام ادارے متنازعہ ہو رہے ہیں، عظمی بخاری

لاہور: مسلم لیگ ن کی راہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ نا اہل اور نالائق وزیراعظم کی وجہ سے تمام ادارے متنازعہ ہو رہے ہیں،خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن پنجاب کوعمران خان نے تجربہ گاہ بنادیا ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت صرف ”میاں نوازشریف“ ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی پر ردعمل میں کہنا تھا کہ چودہ ماہ میں چار آئی جی اور تین چیف سیکرٹری تبدیل کردیے گئے ہیں،بیوروکریسی کے بار بار تبادلوں سے تبدیلی نہیں آسکتی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ نیب کے خوف سے کوئی افسر کسی سرکاری فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں،جب آئے روز بیوروکریٹس کی گرفتاریاں ہونگی تو انتظامی امور کون سر انجام دے گا؟ فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو گرفتار ہوئے ڈیرھ سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے،نیب فواد حسن فواد اور احد چیمہ پر ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا، وسیم اجمل کی حادثاتی گرفتاری نے بیوروکریسی کو مزید دلبرداشتہ کردیا ہے، وسیم اجمل کو زبردستی وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم اجمل نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ نیب مجھے وعدہ معاف گواہ بننے پر مجبور کررہا ہے،نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں یہی افسران کام کرتے تھے اور ملک ترقی کررہا تھا،اب چیف سیکرٹری اور آئی جی نہیں عمران خان اور عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید  کہنا ہے کہ نا اہل اور نالائق وزیراعظم کی وجہ سے تمام ادارے متنازعہ ہو رہے ہیں،خوشحالی اور ترقی کی جانب گامزن پنجاب کوعمران خان نے تجربہ گاہ بنادیا ہے،پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت صرف ”میاں نوازشریف“ ہیں

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here