جہانگیر ترین اور خسرو بختیار آٹا،چینی بحران کے ذمہ دار ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے چینی اور آٹے بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر سو موٹولیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری آٹے اور چینی کے بحران پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی اور آٹے کی قیمت کنٹرول کر رہے ہیں، چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلی کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانا ہے۔

لیگی ترجمان نے کہا کہ ملک میں چالیس فیصد چینی کی پیداوار جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کنٹرول کرتے ہیں،عمران خان نے جب سے اِن دونوں کے ذمہ داری سونپی ہے چینی کی قیمتوں میں بیس روپے اضافہ ہوچکا ہے،عمران خان نے چینی اور آٹا بیچنے والوں کو چینی اور آٹا سستا کرنے کی ذمہ داری دے دی اور پھر کہتے ہیں میں کرپٹ نہیں ہوں.

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو سو موٹو لینا چاہئیے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here