کاغذات نامزدگی میں تضاد، الیکشن کمیشن کا بلاول کو مزید وقت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں تضاد کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کو مکمل دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے رکن پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے بیرسٹر شیراز الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

انہوں نے دلائل دیئے کہ بلاول بھٹو ملک سے باہر ہیں، دستاویزات جمع کرانے کے لیے مزید ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔الطاف ابراہیم قریشی کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کافی وقت دے چکے ہیں، مکمل دستاویزات جمع کرائیں، مزید ایک ماہ کا وقت نہیں دے سکتے۔الیکشن کمیشن نے سماعت دو مارچ تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here