ہمیں منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوں گے، شہریار آفریدی

کراچی(سبین ارشد) وفاقی وزیر انسداد منشیات شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ دنیا کی طرح ہمیں بھی منشیات سے فوائد حاصل کرنا ہوں گے۔

شہریار آفریدی نے منشیات  کنٹرول سے متعلق چوتھی ٹرانس ریجنل کوآپریشن میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنسنگ منشیات کی روک تھام میں اہم اقدام ہوگا، دنیا کو منشیات کی روک تھام کے لیے پاکستان کا ساتھ دینا ہوگا، وزیراعظم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ نیک نیتی پر مبنی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہمارے افسران اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے دنیا بھر کے ممالک کو منشیات کی روک تھام کے لیے اگے آنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے زیادہ منشیات 85فیصد افغانستان میں پیدا ہورہی ہے، سرحدی باڑلگانے کے عمل سے منشیات کی روک تھام میں اہم مدد ملے گی۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here