کم از کم 14دن قرنطینہ کا عمل اختیار کریں،شہبازشریف کو طبی ماہرین نے تجویز دیدی

لاہور:  ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر ماہرین طب نے انھیں فوری کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم 14دن قرنطینہ کا عمل اختیار کریں تاکہ ان سمیت دیگر افراد کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ماہرین طب کے مطابق شہباز شریف عوامی لیڈر ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر ان تجاویز پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کے موقع پر کہا تھا کہ کہ ملک میں کورونا وبا کے خلاف عوام کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے، میرا، نواز شریف کا اور ہمارے پورے خاندان کا جینا مرنا قوم کے ساتھ ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here