کراچی کو سنگین خطرہ ،وفاقی حکومت فوری 400 وینٹی لیٹرز فراہم کرے،خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کراچی کو فوری طور پر 300 یا 400 وینٹی لیٹرز کی ضرورت ہے،کراچی میں وینٹی لیٹرز کی شدید کمی ہے،اگر صورتحال یہی رہی توکراچی کے مسائل بڑھ جائیں گے.

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کیا پنجاب میں کورونا اجازت لے کر آتا ہے؟ساری پابندیاں سندھ کے لئے کیوں ہیں؟کراچی کاپہیہ چلتا ہے تو پاکستان پلتا ہے،وفاق ان دونوں حکومتوں کو لگام دے جو کراچی کو تباہ کرنے پر تلی ہیں،ہم روڈوں پر آنے کے لئے تیار ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ء اور سابق وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پنجاب میں آج ٹرانسپورٹ کھل گئی ہے،کیا وہاں کورونا اجازت لیکر آتا  ہے؟کیا وہاں پر کورونا کا داخلہ منع ہے اور وہ پنجاب میں پاسپورٹ دکھا کر اور اجازت لے کر جاتا ہےَ؟یہاں پر وہ پابندیاں کیوں ہیں جو باقی شہروں میں نہیں ہیں؟

انہوں نے کہا کہ میں ایک ڈاکٹراور اس شہر کا ایک ذمہ دارہونے کی حیثیت سے یہ سمجھتا ہوں کہ کورونا کا خطرہ موجود ہے لیکن حکومتی ایس او پیز کے ذریعے یہ خطرہ بڑھ رہا ہے کم نہیں ہو رہا ،جب تک زیادہ مدت اور زیادہ عرصے کے لئے دوکانیں نہیں کھلیں گی یہ خطرہ زیادہ موجود رہے گا ۔

 

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here