آٹا چینی اسکینڈل پرکیس نہ بنا تو عوام عمران خان کو رہنے نہیں دیں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناہے کہ شہبازشریف کے لئے لاک ڈاؤن نہیں لاک اپ ہوگا۔ آٹا چینی اسکینڈل پرکیس نہ بناتوعوام عمران خان کو رہنے نہیں دیں گے۔ چھوٹی عید پرقربانی نہیں دونوں طرف گرفتارریاں ہوں گی۔ نیب اکتیس جولائی تک جھاڑو پھیر دے گا۔ چوہدری برادران سمجھدار لوگ ہیں گیلی جگہ پاؤں نہیں رکھتے۔ نیب قانون میں ترمیم کیلئے حکومت کاساتھ نہیں دوں گا۔ جب جہاز اور ٹرانسپورٹ چل سکتی ہے تو ٹرینیں کیوں نہیں چل سکتیں۔ عمران خان کے ماتحت ہیں کسی صوبے کو نہیں۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کاکہناتھاکہ ناموس رسالت پر وزارتیں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے نوازشریف ترمیم لائے تھے اب عمران خان کی حکومت ہے ایسا کچھ نہیں ہوگا۔

شیخ رشید احمد نے نیب قوانین میں ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ چاہتی ہے نیب ختم ہو جائے لیکن اکتیس جولائی تک جھاڑو ضرور پھرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آٹے اور چینی کی رپورٹ بہت جلد آ رہی ہے۔ شہبازشریف بھی اب لندن نہیں جا سکیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چودھری سمجھدار ہیں مونس الہی نے ترین سے اپنے دفاع کے لئے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر ریلویز کا کہنا تھا کہ جہاز اور ٹرانسپورٹ چلائی جا رہی ہے۔ اگر ٹرینوں کی اجازت نہ دی تو دیوالیہ ہو جائےگا۔ تنخواہوں اور پنشن کے پیسے نہیں حکومت کو ریلویز چلانے کےلئے سوا پانچ بلین دینا پڑے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here