شہبازشریف پر 49 لاکھ کا الزام احتساب کے جنازے کی فاتحہ ہے، مریم اورنگزیب

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی وزراءکی شہبازشریف کے خلاف پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے دو سال الزامات کا پہاڑ کھودا اور نکلا49 لاکھ کے الزام کا مرا ہوا بدبودارچوہا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ سالانہ آٹھ کروڑ انکم ٹیکس دینے والے شہبازشریف پر 49 لاکھ کامضحکہ خیز الزام لگانے پر نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ڈوب مرنا چاہئیے،وزیراعلی کے طورپر کروڑوں روپے کا قانونی استحاق چھوڑنے والے شہبازشریف پر49 لاکھ کا الزام؟ کوئی شرم کوئی حیا؟

انہوں نے کہاکہ اربوں کھربوں کے منصوبے لگانے، اور ان میں اربوں کی بچت کرنے والے شہبازشریف پر 49 لاکھ کا الزام احتساب کے جنازے کی فاتحہ ہےاربوں کھربوں کے الزامات لگانے والے اب49 لاکھ کے الزام تک آپہنچے ہیں؟ کوئی شرم، کوئی حیا؟

مریم اورنگزیب کا کہان ہے کہ آئی ایف ایم جانے پرتو نہیں کی عمران صاحب 49 لاکھ کے الزام پر آج خود کشی کرلیں کیونکہ ان کا کرپشن کا جھوٹا بیانیہ اب نہیں بک رہا،احتساب کے ٹھیکداروں کو چار چیلنج دئیے تھے، جن کا اب تک جواب نہیں آیا،نیب نیازی گٹھ جوڑ نے آج شہبازشریف کی کرپشن کا ثبوت لانا تھا ؟عوام نے تو وہ سننا اور دیکھنا چاہتے تھے؟شہبازشریف کے بارے میں میرے چیلنج کا عمران صاحب نے جواب دینا نہیں، نیب نے نوٹس لینا نہیں، جوکر ہی جواب دے دیں

ان کا کہنا ہے کہ ناکام، شرمندہ اور ہارے ہوئے ٹولے کاشریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف کرپشن کا بیانیہ جھوٹ ثا بت ہوچکا ہے،حکومت عوام کی خدمت کے امتحان میں فیل ہوچکی ہے، کرپشن میں رنگے ہاتھوں پکڑی جاچکی ہے، اس لئے سیاسی مخالفین کا میڈیا ٹرائل جاری ہے ،عمران صاحب کی آٹا چینی چوری ڈکیتی کی رپورٹ چھپائی جارہی ہے، اس لئے نیب نیازی گٹھ جوڑ ہر روز تماشا لگاتا ہے

انہوں نے کہا کہ کمپنیز آرڈیننس میں ترمیم کے ذریعے نئی ڈکیتی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے آج کی پریس کانفرنس کی گئی ،عمران صاحب کے اربوں روپے کے 23 خفیہ اکاونٹس، فارن فنڈنگ، مالم جبہ،ہیلی کاپٹرکیسزمیں کرپشن ہوئی، اس کا حسا ب دیں،بلین ٹری سونامی، 100 ارب کے بی آرٹی کھڈوں، 500 ارب آٹا چینی اور 580 ارب سے زائد ادویات کے ڈاکے کا حساب دیں

مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ عمران صاحب کے فارن فنڈنگ کے وہ چیک پیش کریں جس ان کے دستخط ہیں اور ان کی چوری سٹیٹ بنک کا ریکارڈ کا حصہ ہے،عمران صاحب کی منی لانڈرنگ، حوالہ اور ہنڈی کا الیکشن کمشن میں چھپایاگیا ریکارڈ عوام کے سامنے کیوں پیش نہیں کیاجارہا ؟

انہون نے کہا کہ عمران صاحب پی آئی ڈی میں شہبازشریف کا سرکاری خرچ پر روزانہ میڈیا ٹرائل کرنے سے آپ کی کرپشن اور نالائقی چھپ نہیں سکتی،عدالتوں میں ثبوت نہ دینے والی ناکام شکلیں سرکاری خرچ اور سرکاری عمارتوں میں الزامات کے سرکس سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here