کورونا کے باعث رکن پنجاب اسمبلی انتقال کرگئیں

لاہور: پی ٹی آئی ایم پی اے شاہین رضا کوورنا کے باعث میو اسپتال میں انتقال کرگئیں ہیں۔

گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنر دفتر نے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی کو سترہ مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیاتھا،جہاں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر دفتر کے مطابق شاہین رضا کو ڈی ایچ کیو اسپتال سے اسی رات لاہور ریفر کیا گیا تھا، جہاں میو اسپتال میں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر دفتر کے مطابق مرحومہ کے تدفین مقامی قبرستان میں کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کے باعث رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں،شاہین رضا مرحومہ کی پارٹی کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here