مریم نواز کی خواہش ہے کہ فوج مداخلت کرے، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی خواہش ہے کہ فوج مداخلت کرے۔ حکومت کو گرا کر ہمیں حکومت میں لائیں اور پھر پانچ سال مداخلت نہ کریں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے کل قلای بازی لگائی۔ باپ کچھ اور کہہ رہا ہے اور بیٹی کچھ اور۔ مریم نواز کی حکومت مخالف تحریک کا مقصد اس سے زیادہ نہیں کہ ان کے خلاف مقدمات ختم کردیئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم چاہتی ہے کہ فوج موجودہ حکومت کو گھر بھیج کر غیرسیاسی ہوجائے۔ این آر او، کیسز اور احتساب کے عمل کو کمزور کرنے پر کوئی ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم اونگزیب کے گلگت میں دھاندلی کے بیان پر حیران ہوں۔ گلگت میں تو (ن) لیگ کا نام و نشان ہی نہیں، پی ٹی آئی گلگت میں کلین سوئپ کرے گی۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here