وفاقی تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں اساتذہ کیلئے ڈریس کوڈ لاگو کردیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاقی نظامات تعلیم نے ایک نوٹیفکیشن کےذریعے نیا ڈریس کوڈ لاگو کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کوصاف ستھرا اسکارف اورحجاب پہننے کی تاکید کی گئی ہے۔

خواتین اساتذہ کو سینڈل اور اسنیکرز پہننے کی بھی اجازت مل گئی لیکن سلیپر پہننے کی اجازت نہیں۔

مرد اساتذہ سردیوں میں گرم چادر اوڑھنے کالطف نہیں اٹھاپائیں گے تاہم سردیوں میں مناسب ڈیزائن کے سوئیٹر،کوٹ اور جرسی پہن سکیں گے،

یہ بھی واضح کردیاگیاہے کہ مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ واسکٹ پہنیں گے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here