پی ایم ڈی اے کیخلاف برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر بھی صحافیوں کا احتجاج

لندن (مجتبی علی شاہ ) پاکستان میں صحافی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے   پاکستانی ہائی کمیشن کے احاطے کے باہر   درجنوں صحافی احتجاج کے لیے جمع ہوئے تاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے  پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے)  کی شکل میں آگے بڑھائے جانے والے خطرناک منصوبوں کی مذمت کریں۔یہ احتجاج جرنلسٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی (یوکے) نے پاکستان کے میڈیا ورکرز کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا۔

جرنلسٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان اظہر جاوید ،  ، وجاہت علی خان ، شوکت ڈار ، غلام حسین اعوان ، اسد ملک ، فرید قریشی ، ساحرہ خان, اور کوثر کاظمی نے احتجاج سے خطاب کیا۔سینیر  صحافی مرتضی کیانی ، قیس بٹ ، احمد عتیق ، محمد سرمد ، احسن تنویر ، مجتبی علی شاہ ، محسن ، احسان تنویر نے بھی شرکت کی ۔  پیپلز پارٹی ، ن لیگ  ،عوامی نیشنل پارٹی  اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی احتجاج سے خطاب کیا اور پی ایم ڈی اے آرڈیننس کی مذمت کی۔

صحافی رہنماؤں نے پاکستان ہائی کمیشن حکام کی جانب سے احتجاج کو روکنے کی کوششوں کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہائی کمیشن کے عہدیداروں نے صحافیوں کو انفرادی طور پر بلایا اور ان سے کہا کہ وہ ہائی کمیشن احاطے کے باہر احتجاج نہ کریں اور احتجاج کو منظم کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ صحافیوں نے پاکستانی ہائی کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے طریقوں سے باز رہے اور میڈیا کریک ڈاؤن کا حصہ نہ بنے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here