بلوچستان کے اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آنے والی ہے ، تحریک کامیاب ہونے کی صورت میں جام کمال وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے ، نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اور اپوزیشن ممبران نے نئے وزیر اعلیٰ کا نام فائنل کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ جام کمال کے بعد عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے امیدوار ہوں گے ، ناراض رہنماو¿ں نے اشارہ دیا ہے کہ عبدالقدوس بزنجو اس سے قبل بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو نے بھی حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے رابطے شروع کر دیے ہیں اور اب تک انہیں 40 ممبران صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here