سیکیورٹی تھریٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ منسوخ

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ تاخیر کا شکار ہے اور کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوٹل میں ہی رہیں۔

پاک پرائم نیوز کے زرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کچھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لیے میچ منسوخ کر دیا گیا ہے تاہم نجی ٹی وی رپورٹر عالیہ رشید کے مطابق مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے کھلاڑِوں کو سیکیورٹی تھریٹ ملنے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا ہے لیکن ٹاس تقریباً آدھے گھنٹے قبل ہوجاتا ہے اور کھلاڑی گراؤنڈ میں آجاتے ہیں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here