وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق اہم تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدر ی سے ڈسٹرکٹ بار جہلم کے عہدیداران نے ملاقات کی ہے جس میں قومی احتساب بیورو( نیب) ترمیمی آرڈیننس سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرفوا د چوہدری نے وکلاکو نیب آرڈیننس کی تفصیلات سے آگاہ کیااور ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت نیب آرڈیننس 2021جاری کیاگیا ہے جس کے مطابق صدر اور چیف جسٹس کی مشاورت سے احتساب عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ نیب آرڈیننس میں پراسیکیوٹر جنرل کے اختیارات کو بڑھا دیا گیا ہے، آرڈیننس کے تحت ضمانت کا اختیار اب ماتحت عدالتوں کے پاس ہوگااو رتنقید کر نے والوں کی اکثر ترامیم اسی آرڈیننس میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی میں وکلا کردار رہا ہے جبکہ وکلاجمہوریت، انسانی حقوق اور آئین کے محافظ ہیں اور حکومت کی جانب سے نوجوان وکلاکوکامیاب جوان پروگرام سے قرضے دیئے جائیں گے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ بار جہلم کے لیے نئے چیمبرز بنائے جائیں گے جبکہ دریائے جہلم کے قریب جدید تفریحی پارک قائم کیا جائے گا۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here