سرکاری ٹی وی پر شعیب اختر سے بدتمیزی، میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا

سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران غیر ملکی سپر اسٹارز کے سامنے شعیب اختر کو شو چھوڑ کر جانے کا کہنے والے میزبان ڈاکٹر نعمان کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا۔

شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے بھی استعفیٰ دیدیا۔

پروگرام میں جو کچھ ہوا اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا تھا۔

تاہم اب سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر نعمان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔

ڈاکٹر نعمان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے، ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here