چوہدری نثار کی مسلم لیگ ن میں واپسی کیلئے بھاگ دوڑ

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ ن میں واپسی کیلئے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے،جلد پارٹی میں واپس آ جائیں گے۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے مطابق چوہدری نثار نے لیگی رہنماﺅں سے ملاقات کی ہے اور امید ہے کہ وہ بہت جلد ن لیگ میں واپس آجائیں گے۔

نجی ٹی وی دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ معاملات طے ہونے پر چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے رکن کے طور پر حلف اٹھالیں گے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا اور رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

انہوں نے ابھی تک بطور رکن صوبائی اسمبلی اپنے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے ، چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کا ہی حصہ ہیں تاہم سیاسی رہنماﺅں کی اکثریت انہیں آزاد پنچھی تصور کرتی ہے۔

تبصرے

جواب چھوڑ دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here